وردِ عام | شیخ ابو الحسن الشاذلی

وردِ عام – شاذلی سلسلے کا عام ورد – الورد العام

امام ابو الحسن الشاذلی(قدس اللہ سرہ٘) کا عطا کردہ

شیخ فیصل عبد الرزاق کی آواز میں


Arabic - الورد العام

الورد العام لسيدي الشيخ أبو الحسن الشّاذلي الحسنِي رضي الله عنه

Urdu - وردِ عام

وردِ عام – عام ورد

امام ابو الحسن الشاذلی(قدس اللہ سرہ٘) کا عطا کردہ

میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان مردود سے(١)
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے(٣)
اور اپنے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے(١)
میں معافی چاہتا ہوں اللہ سے(٩٩)
میں معافی چاہتا ہوں اللہ سے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ رہنے والا اور زندہ ہے اور میں اس کی طرف رجوع ہوتا ہوں(١)
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو(١)
اے اللہ درود و سلام بھیج ہمارے آقا محمد پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، نبی امی ہیں اور ان کی آل پر اور صحابہ پر(٩٩)
اے اللہ درود بھیج ہمارے آقا محمد پر جو تیرے بندے اور رسول ہیں، نبی امی ہیں اور ان کی آل پر اور صحابہ پر، بہت سا سلام جتنی تیری ذات عظیم ہے، ہر وقت اور ہر زمانے میں(١)
تو جان لو کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں(١)
اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں(٩٩)
اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں ہمارے آقا محمد اللہ کے رسول ہیں، اللہ کا درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر اور صحابہ پر(١)
سورت اخلاص (٣)
سورت فاتحہ (١)

ذرائع

شاذلی ذکر:

آواز: شیخ فیصل عبد الرزاق –MP3
مزید دیکھیں: شیخ محمد الیعقوبی کے تلاوت کردہ عربی زبان میں شاذلی احزاب – PDF


Recitation: Sheikh Faisal Abdur-Razak
Urdu translation: Gulzar e Irfan © 2015

Translate »