حزب البحر | شیخ ابو الحسن الشاذلی

دعائے حزب البحر امامِ طریقت قطب الاقطاب حضرت شیخ سید ابو الحسن شاذلی رحمتہ اللہ علیہ کو حضور شہنشاہِ کونین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سفرِحج کے دوران تعلیم فرمائی- یہ حفاظت کے لئے بہت مفید ہے۔

ممتاز شیخ سید محمد الیعقوبی کی آواز میں

https://www.youtube.com/watch?v=QBBJ183ZMFU

حزب البحر

لسيدي الشيخ أبي الحسن الشّاذلي الحسنِي رضي اللَّه عنه

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ * يا عَلِيُّ يا عَظِيمُ * يا حَلِيمُ يا عَلِيمُ * أَنْتَ رَبِّي * وَعِلْمُكَ حَسْبِي * فَنِعْمَ الرَّبُّ رَبِّي * وَنِعْمَ الحَسْبُ حَسْبِي * تَنْصُرُ مَنْ تَشاءُ وأَنْتَ العَزِيزُ الرَّحِيمُ * نَسْأَلُكَ العِصْمَةَ فِي الحَـرَکاتِ وَالسَّکَناتِ * وَالکَلِماتِ وَالإِراداتِ وَالخَـطَراتِ * مِنَ الشُّکُوكِ وَالظُّنُونِ * وَالأَوْهامِ السَّاتِرَةِ لِلْقُلُوبِ * عَنْ مُطالَعَةِ الغُيُوبِ * فَقَدِ ﴿ ٱبْتُلِىَ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا۟ زِلْزَالًا شَدِيدًا ۝ وَإِذْ يَقُولُ ٱلْمُنَـٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا ٱللَّـهُ وَرَسُولُهُ ۥٓ إِلَّا غُرُورًا ﴾ * فَثَبِّتْنا وَانْصُرْنا * وَسَخِّرْ لَنا هٰذا البَحْرَ * كَما سَخَّرْتَ البَحْرَ لِمُوسَى * وَسَخَّرْتَ النَّارَ لِإِبْراهِيمَ * وَسَخَّرْتَ الجِبالَ وَالحَـدِيدَ لِداوُودَ * وَسَخَّرْتَ الرِّيحَ وَالشَّيَاطِينَ وَالجِنَّ لِسُلَيمانَ * وَسَخِّرْ لَنا كُلَّ بَحْرٍ هُوَ لَكَ فِي الأَرْضِ وَالسَّماءِ * وَالمُلْكِ وَالمَلَكُوتِ * وَبَحْرَ الدُّنْيا وَبَحْرَ الآخِرَةِ * وَسَخِّرْ لَنا كُلَّ شَيْءٍ * يا مَنْ بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ * ﴿ كٓهيعٓصٓ ﴾ (۳) اُنْصُرْنا فَإِنَّكَ خَيْرُ النّاصِرِينَ * وَافْتَحْ لَنا فَإِنَّكَ خَيْرُ الفاتِحِينَ * وَاغْفِرْ لَنا فَإِنَّكَ خَيْرُالغافِرِينَ * وَارْحَمْنا فَإِنَّكَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ * وَارْزُقْنا فَإِنَّكَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ * وَاهْدِنا وَنَجِّنا مِنَ القَوْمِ الظَّالِمِينَ * وَهَبْ لَنا رِيحًا طَيِّبَةً كَما هِيَ فِي عِلْمِكَ * وانْشُرْها عَلَيْنا مِنْ خَزائِنِ رَحْمَتِكَ * وَاحْمِلْنا بِها حَمْلَ الكَرامَةِ * مَعَ السَّلامَةِ وَالعافِيَةِ فِي الدِّينِ وَالدُّنْيا وَالآخِرَةِ * إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ * اللَّهُمَّ يَسِّرْ لَنا أُمُورَنا * مَعَ الرَّاحَةِ لِقُلُوبِنا وأَبْدانِنا * وَالسَّلامَةِ وَالعافِيَةِ فِي دُنْيانا وَدِينِنا * وَكُنْ لَنا صاحِبًا فِي سَفَرِنا * وَخَلِيفَةً فِي أَهْلِنا * وَاطْمِسْ عَلَى وُجُوهِ أَعْدائِنا * وَامْسَخْهُمْ عَلَى مَكانَتِهِمْ فَلا يَسْتَطِيعُونَ المُضِيَّ وَلا المَجِيءَ إِلَيْنا * ﴿ وَلَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰٓ أَعْيُنِهِمْ فَٱسْتَبَقُوا۟ ٱلصِّرَٰ‌طَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُ‌ونَ ۝ وَلَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنَـٰهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مُضِيًّا وَلَا يَرْ‌جِعُونَ ﴾ * ﴿ يسٓ ۝ وَٱلْقُرْ‌ءَانِ ٱلْحَكِيمِ ۝ إِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُرْ‌سَلِينَ ۝ عَلَىٰ صِرَٰ‌طٍ مُّسْتَقِيمٍ ۝ تَنزِيلَ ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّ‌حِيمِ ۝ لِتُنذِرَ‌ قَوْمًا مَّآ أُنذِرَ‌ ءَابَآؤُهُمْ فَهُمْ غَـٰفِلُونَ ۝ لَقَدْ حَقَّ ٱلْقَوْلُ عَلَىٰٓ أَكْثَرِ‌هِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۝ إِنَّا جَعَلْنَا فِىٓ أَعْنَــٰقِهِمْ أَغْلَــٰلًا فَهِىَ إِلَى ٱلْأَذْقَانِ فَهُم
مُّقْمَحُونَ ۝ وَجَعَلْنَا مِنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَـٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُ‌ونَ ﴾ * شاهَتِ الوُجُوهُ (۳) وَعَنَتِ الوُجُوهُ لِلْحَيِّ القَيُّومِ * وَقَدْ خابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا *
﴿ طسٓ ﴾ * ﴿ حمٓ ۝ عٓسٓقٓ ﴾ *
﴿ مَرَ‌جَ ٱلْبَحْرَ‌يْنِ يَلْتَقِيَانِ ۝ بَيْنَهُمَا بَرْ‌زَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ ﴾ *
﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ ﴿حمٓ﴾ *
حُمَّ الأَمْرُ وَجاءَ النَّصْرُ فَعَلَيْنا لا يُنْصَرُونَ * ﴿ حمٓ ۝ تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّـهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ ۝ غَافِرِ‌ ٱلذَّنۢبِ وَقَابِلِ ٱلتَّوْبِ شَدِيدِ ٱلْعِقَابِ ذِى ٱلطَّوْلِ ۖ لَآ إِلَــٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ‌‌ ﴾ *
﴿ بِسْمِ اللَّهِ ﴾ بابُنا * ﴿ تَبَارَكَ ﴾ حِيطانُنا * ﴿ يسٓ ﴾ سَقْفُنا * ﴿ كٓهيعٓصٓ ﴾ كِفايَتُـنا * ﴿ حمٓ ۝ عٓسٓقٓ ﴾ حِمايَتُـنا *
﴿ فَسَيَكْفِيكَهُمُ ٱللَّـهُ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴾ (۳) سِتْرُ العَرْشِ مَسْبُولٌ عَلَيْنا * وَعَيْنُ اللَّهِ ناظِرَةٌ إِلَيْنا * بِحَوْلِ اللَّهِ لا يُقْدَرُ عَلَيْنا * ﴿ وَٱللَّـهُ مِن وَرَ‌آئِهِم مُّحِيطٌۢ ۝ بَلْ هُوَ قُرْ‌ءَانٌ مَّجِيدٌ ۝ فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ ﴾ * ﴿ فَٱللَّـهُ خَيْرٌ حَـٰفِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴾ (۳) ﴿ إِنَّ وَلِـــۧــِّىَ ٱللَّـهُ ٱلَّذِى نَزَّلَ ٱلْكِتَـٰبَ وَهُوَ يَتَوَلَّى ٱلصَّـٰلِحِينَ ﴾ (۳) ﴿ حَسْبِىَ ٱللَّـهُ لَآ إِلَــٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَ‌بُّ ٱلْعَرْ‌شِ ٱلْعَظِيمِ ﴾ (۳) بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأَرْضِ وَلا فِي السَّماءِ * وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ (۳) * أَعُوذُ بِكَلِماتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ ما خَلَقَ (۳) وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ العَلِيِّ العَظِيمِ (۳) * وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا * وَالحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العالَمِينَ ۞

اردو ترجمہ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔اے بلند مرتبہ اے بزرگ۔اے بردبار اے جاننے والے۔تو میرا پروردگار ہے۔اور تیرا علم میرے لیے کافی ہے۔ پس کیا اچھا ہے میرا پروردگار پالنے والا۔ اور کیا خوب کفایت کرنے والا ہے میرا کفایت کرنے والا۔ تو فتح دیتا ہے جس کو چاہے اور تو غالب مہربان ہے۔ ہم تجھ سے مانگتے ہیں اپنا بچنا تمام حرکات اور سکنات۔ اور تمام باتوں اور ارادوں اور خطروں میں۔ اور شکوں اور گمانوں۔ اور وہموں سے جو ڈھانکنے والے ہیں دلوں کے۔ معانیہ غیوب سے۔ پس تحقیق آزمائے گئے ہیں ایمان والے اور ہلا دیئے گئے ہلا دینا سخت۔ اور اس وقت کہتے ہیں منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہ ہم کو وعدہ نہیں دیا اللہ نے اور رسول نے مگر بطریق دھوکہ کے۔ پس ہم کو ثابت قدم رکھ اور ہماری مدد کر۔ اور فرمانبردار کر ہمارے لئے اس دریا کو۔ جیسا کہ فرمانبردار کیا تو نے دریا کو واسطے موسیٰ کے۔ اور تو نے مسخر کیا آگ کو واسطے ابراہیم کے۔ اور تو نے مسخر کیا پہاڑوں کو اور لوہے کو واسطے داؤد کے۔ اور تو نے مسخر کیا ہواؤں اور شیطانوں اور جنوں کو واسطے سلیمان کے۔ اور مسخر کر تو واسطے ہمارے ہر دریا کو کہ واسطے تیرے ہے جو کچھ زمین اور آسمان میں۔ اور ملک اور ملکوت میں۔ اور دریائے دنیا اور دریائے آخرت کو۔ اور مسخر کر تو واسطے ہمارے ہرچیز کو۔ اے وہ ذات کہ اسکے ہاتھ میں ہے حکومت ہر چیز کی۔ كٓھٰیٰعٓصٓ (٣)۔ مدد دے ہم کو کیونکہ تو بہترین مدد دینے والا ہے۔ اور کھول دے واسطے ہمارے کیونکہ تو بہترین کھولنے والا ہے۔ اور بخش تو ہم کو تو بہترین بخشنے والا ہے۔ اور رحم کر ہم پر کیونکہ تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔ اور رزق دے ہم کو کیونکہ تو بہترین روزی دینے والا ہے۔
اور راہ دکھا ہم کواور نجات دے ہم کوظالموں کی قوم سے۔ اور بخش واسطے ہمارے ہوائے خوش جیسا کہ وہ تیرے علم میں ہے۔ اور پھیلا دے اسکو ہم پر اپنی رحمت کے خزانوں سے۔ اور اٹھا ہم کو ساتھ اسکے اٹھانا عزت کا۔ ساتھ سلامتی اور عافیت کے دین اور دنیا اور آخرت میں۔ تحقیق تو اوپر ہر چیز کے قادر ہے۔ اے اللہ آسان کر دے واسطے ہمارے کاموں کو۔ ساتھ راحت کے واسطے ہمارے دلوں اور بدنوں کو۔ اور ساتھ سلامتی اور عافیت کے بیچ ہماری دنیا اور دین کے۔ اور ہو واسطے ہمارے ہم نشین ہمارے سفر میں ۔ اور خلیفہ ہمارے اہل میں۔ اور مٹا دے ہمارے دشمنوں کے منہ۔ اور مسخ کردے تو انکو اوپر جگہ اپنی کے پھر نہ وہ سکیں گے گزرنا کسی طرف کو اور نہ سکیں آنا ہماری طرف۔اور اگر ہم چاہیں البتہ مٹا دیں انکی آنکھوں کو پس آگے پکڑیں گے ایک راہ پس کہاں سے دیکھیں گے۔ اور اگر ہم چاہیں البتہ مسخ کر دیں ہم اوپر جگہ ان کی کے پس نہ سکیں گے گزرنا اور نہ پھیریں گے۔ یٰسٓ۔ قسم ہے قرآن حکیم کی ۔ بے شک تو پیغمبروں میں ہے۔ سیدھے راستے پر۔ اتارا ہوا ہے غالب مہربان کا۔ تاکہ ڈرائے لوگوں کو نہیں ڈرائے گئے ان کے باپ دادا پس وہ غافل ہیں۔ البتہ ثابت ہو چکا قول ان میں سے اکثر پر تو وہ نہیں مانیں گے۔ تحقیق ہم نے ڈال دیئے ہیں گردنوں ان کی میں طوق پس وہ ان کی ٹھوڑیوں تک ہیں پس وہ سر اونچا کئے ہوئے ہیں۔ اور ہم نے بنا دی ہیں ان کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور پھر اوپر سے ان کو ڈھانک دیا ہے تو ان کو سوجھتا نہیں۔ بد شکل اور رسوا ہوئے منہ دشمنوں کے(٣) ۔ اور ذلیل ہوگئے منہ دشمنوں کے واسطے زندہ قائم رہنے والے کے۔ اور تحقیق ناکام رہا وہ شخص کہ اس نے اٹھا لیا ظلم کو۔
طٰسٓ حٰمٓ عٓسٓقٓ۔
اس نے چلا دیئے دو سمندر کہ ملتے ہیں۔ ان کے درمیان ایک پردہ ہے کہ ایک دوسرے پر زیادتی نہیں کرتا۔
حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ حٰمٓ ۔
گرم ہوا کام اور آگئی مدد خدا تعالیٰ کی پس ہم پر فتح یاب نہ ہوں گے۔ حٰمٓ ۔ اتارنا اس کتاب کا اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست علم والا ہے۔ بخشنے والا گناہوں کا اور قبول کرنے والا توبہ کا ہے سخت عذاب کرنے والا صاحب قوت کا، نہیں کوئی معبود مگر وہ، اسکی طرف ہے پھر جانا۔
بسم اللہ ہمارا دروازہ ہے۔ اور سورت تبارک دیواریں۔ یٰسٓ چھت ہمارے گھر کی۔ کلمہ كٓھٰیٰعٓصٓ ہماری کفایت ہے۔ حٰمٓ عٓسٓقٓ ہماری حمایت ہے۔
پس جلد کفایت کرے گا تجھ کو اللہ اور وہ سننے والا جاننے والا ہے (٣)۔ پردہ عرش کا لٹکا ہوا ہے ہم پر۔ اور آنکھ اللہ کی دیکھنے والی ہے۔ ساتھ مدد اللہ کے نہ قادر ہو سکے گا ہم پر کوئی۔ اور اللہ گرد ان کے سے گھیر رکھا ہے۔ بلکہ وہ قرآن ہے۔ بیچ لوح مخفوظ کے۔ پس اللہ بہتر ہے نگہبانی کرنے والا اور وہ زیادہ مہربان ہے مہربانی کرنے والوں کا(٣)۔ تحقیق میرا کارساز اللہ ہے کہ اس نے اتارا کتاب کو اور وہ دوست رکھتا ہے نیکو کاروں کو(٣)۔ کافی ہے مجھ کو اللہ نہیں کوئی معبود مگر وہ اسی پر بھروسہ کیا میں نے اور وہ ہے صاحب عرش عظیم کا(٣)۔ ساتھ نام اللہ کے کہ نہیں ضر پہنچاتی ساتھ نام اس کے کہ کوئی چیز زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے(٣)۔ مانگتا ہوں میں ساتھ کلمات اللہ کے جو کامل ہیں سب شر اس چیز سے کہ اس نے پیدا کیا ہے(٣)۔ اور نہیں پھرنا گناہوں سے اور نہ قوت طاعت مگر ساتھ اللہ برتر بزرگ کے(٣)۔ اللہ کا درود و سلام ہو ہمارے آقا محمد پر ان کی آل پر اور صحابہ پر، بہت سا سلام۔ اور سب تعریف اللہ تعالیٰ کو جو پروردگار ہے تمام جہان کا۔

شاذلی احزاب
ممتاز شیخ سید محمد الیعقوبی کے تلاوت کردہ۔

PDF

Translate »